Home » خیبرپختونخوا میں بڑا ایکشن،15 خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری،کروڑوں کے انعامات کا اعلان

خیبرپختونخوا میں بڑا ایکشن،15 خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری،کروڑوں کے انعامات کا اعلان

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے ضلع دیر میں انتہائی مطلوب 15 دہشت گردوں کی تازہ فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ ان کی گرفتاری میں مددگار معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے کروڑوں روپے کے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق فہرست میں شامل مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شیر امین عرف کاکا کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو سنگین نوعیت کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب ہونے کے باعث انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق قاری احسان اور شیر عالم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 60،60 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50،50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے 40،40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام نے واضح کیا ہے کہ مطلوب افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز