Home » خیبر پختونخوا آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا،وزیراعلیٰ اور گورنر کی لڑائی کا نقصان عوام کو ہو گا،عوامی نیشنل پارٹی نے خبر دار کر دیا

خیبر پختونخوا آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا،وزیراعلیٰ اور گورنر کی لڑائی کا نقصان عوام کو ہو گا،عوامی نیشنل پارٹی نے خبر دار کر دیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار دنوں سے جو صورتحال جاری ہے، وہ صوبے کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، ایک جانب گورنر نے گزشتہ رات وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات لگا کر اسے واپس بھیج دیا ہے، جب کہ دوسری جانب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں آیا، جو خود آئینی ابہام پیدا کرتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نثار باز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ سیاسی کھینچا تانی نے صوبے کی انتظامی مشینری کو مفلوج کر دیا ہے،بیوروکریسی غیر فعال ہوچکی ہے، بدامنی بڑھ رہی ہے اور عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وزیرستان سے لے کر باجوڑ تک بدامنی کی نئی لہر نے امن و امان کے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے جبکہ ڈیورنڈ لائن پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا ہوا تناو صوبے کو مزید غیر یقینی صورتحال کی طرف لے جا رہا ہے۔اے این پی رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت کا موقف شروع دن سے واضح ہے کہ وہ کسی غیر جمہوری عمل یا ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،ہمارا اصولی موقف ہے کہ جس جماعت کے پاس ایوان میں اکثریت ہو، اسے اپنے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا حق حاصل ہے لیکن اب جو صورتحال بنی ہے، وہ جمہوری اقدار کے منافی اور انتہائی افسوسناک ہے۔نثار باز نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر کے درمیان تصادم کا اصل نقصان خیبر پختونخوا کے عوام کو ہوگا،یہ سیاسی کشمکش صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل ، بدامنی، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کو مزید بڑھا دے گی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر گورنر کا موقف یہ ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہی نہیں کیا تو پھر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طور پر کیسے درست قرار دیا جا سکتا ہے؟ایسی متضاد صورتحال میں صوبے کا نظام کیسے چلے گا؟ یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ پختونخوا ایک بار پھر سیاسی تجربات کی نذر ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے این پی صوبے میں استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کی حامی ہے، اور کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گی جو عوامی مفاد اور آئین کے خلاف ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز