منگل, جنوری 14, 2025
Home » خیبرپختونخوا کے لاپتہ وزیراعلیٰ پشاور پہنچ گئے

خیبرپختونخوا کے لاپتہ وزیراعلیٰ پشاور پہنچ گئے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد میں پارٹی کے جلسے کے سلسلے میں مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گھنٹوں تک "لاپتہ” رہنے کے بعد پشاور پہنچ گئے۔

اس پیشرفت کی تصدیق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کی کہ وزیراعلیٰ پارٹی کے پاور شو کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مختلف میٹنگز میں مصروف تھے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی عہدیداروں سے طویل میٹنگ کی اور مذکورہ میٹنگ کے مقام پر موبائل فون جیمرز کی وجہ سے ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے انہیں حراست میں لیا ہے کیونکہ وہ پیر کی شام 6 بجے سے رابطے میں نہیں تھے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز