Home » یوم عاشور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلوس کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کی تعریف

یوم عاشور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلوس کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کی تعریف

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یومِ عاشور کے موقع پر پشاور میں مرکزی جلوس کے مقام کوہاٹی کا دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جلوس کے روٹس، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی انتظامی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ زائرین نے بھی سکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،جو متعلقہ اداروں کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے،حق و صداقت پر قائم رہنے اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے،جس سے معاشرے کو اتحاد اور اخوت کا پیغام ملتا ہے،واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا جس میں نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کےلئے لازوال اوربے مثال قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،سانحہ کربلا تاریخ کے نااہل حکمرانوں کے ظلم و بربریت پر مبنی ایک واقعہ ہے جس میں پوری انسانیت کےلئے عظیم درس پوشیدہ ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ظلم و لاقانونیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز