Home » آئین کے دائرے میں سٹریٹ موومنٹ کا اعلان،عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کو تیار رہنے کا پیغام،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دوٹوک موقف

آئین کے دائرے میں سٹریٹ موومنٹ کا اعلان،عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کو تیار رہنے کا پیغام،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دوٹوک موقف

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر صوبے میں سٹریٹ موومنٹ کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ آئین پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور یہ حق ہر صورت استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہی ہے اور آئندہ بھی یہی اس کی پہچان رہے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق تنظیمی سطح پر تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور نوجوانوں کو ہر سطح پر متحرک اور تیار رہنا ہوگا، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا بعض سیاسی جماعتوں نے ماضی میں اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، یہاں تک کہ سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہی عناصر کی کارستانی تھی، یہی قوتیں آج بھی سازشوں کے ذریعے نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گی، اس لیے کارکنان اور نوجوانوں کو ہوشیار اور یکسو رہنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کو کسی بھی اشتعال انگیزی کا حصہ بننے کے بجائے اپنی جدوجہد کو آئینی اور پرامن دائرے میں رکھنا ہوگا۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ غلط سیاسی کلچر اور انتشار کی سیاست کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی، جس کا خمیازہ ملک اور جمہوری نظام کو بھگتنا پڑا، حقیقی آزادی کی جدوجہد نہ تو تشدد سے وابستہ ہے اور نہ ہی آئین شکنی سے، بلکہ یہ صرف اور صرف قانون اور آئینی اصولوں کے مطابق آگے بڑھے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور اس مقصد کے لیے پرامن سیاسی تحریک ہی واحد راستہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز