Home » خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی توسیع، گورنر نے سمری منظور کر لی،حلف برداری کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی توسیع، گورنر نے سمری منظور کر لی،حلف برداری کی تیاریاں مکمل

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ میں توسیع سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد نئے شامل کیے جانے والے اراکین سے کل صبح 11 بجے حلف لیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق گورنر ہاوس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جہاں نئی کابینہ کے ارکان اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ مجوزہ توسیع کے مطابق کابینہ میں 6 صوبائی وزرا، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کے لیے 18 ناموں پر مشتمل سمری تیار کی تھی، جس میں مختلف شعبوں اور علاقوں کی نمائندگی کو مدنظر رکھا گیا تھا۔سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو وزیراعلیٰ کی جانب سے حکومتی ٹیم کو مزید فعال، متوازن اور موثر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزرا کی فہرست میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف، طارق محمود آریانی اور شفیع اللہ جان شامل ہیں۔ شفیع اللہ جان پہلے معاون خصوصی اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں اب وزارت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشیران میں پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کو سیاسی اور انتظامی سطح پر نہ صرف حکومتی کارکردگی بہتر بنانے بلکہ مختلف علاقوں اور گروپس کی نمائندگی کو متوازن کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز