منگل, نومبر 5, 2024
Home » ڈاکٹر عصمت دری کیس: بھارت کے مغربی بنگال میں مظاہرین نے سڑکیں، ٹرین کی پٹریاں بلاک کر دیں

ڈاکٹر عصمت دری کیس: بھارت کے مغربی بنگال میں مظاہرین نے سڑکیں، ٹرین کی پٹریاں بلاک کر دیں

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی۔ بھارت کے مغربی بنگال میں مظاہرین نے ٹرین کی پٹریوں کو بلاک کر دیا جبکہ بسیں بھی روکنا شروع کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہزاروں مظاہرین، جن میں سے زیادہ تر بی جے پی کے کارکن تھے، نے سڑکوں اور ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا اور کاروباری حضرات کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی، جو ریاست میں اپوزیشن میں ہے، نے 12 گھنٹے کی ریاست گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔

ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے بتایا کہ پورے مغربی بنگال میں کسی بھی تشدد کو روکنے کے لیے 5000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس نے ریاستی سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین، جن میں سے بہت سے یونیورسٹی کے طالب علم تھے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے، جو مودی کی سخت مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو ریپ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس جرم میں ایک پولیس رضاکار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وفاقی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز