جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کو جان بوجھ کر کندھا مارنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن 10ویں اوور کے اختتام پر اس وقت پیش آیا جب کوہلی آسٹریلیا کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرائے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم تبادلہ ہوا۔ دوسرے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ثالثی کی کوشش کرتے نظر آئے۔

کوہلی کے طرز عمل نے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سمیت کئی ماہرین کو ناراض کیا۔ سابق کپتان پونٹنگ نے ایک پروگرام میں کہا کہ ویرات نے ایک پوری پچ کو اپنے دائیں طرف چلایا اور اس تصادم کو بھڑکا دیا۔

سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے بھی کوہلی کے طرز عمل کو ناپسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کی ایک لائن ہوتی ہے جو اُسے ہرگز تجاوز نہیں کرنی چاہتے۔

کونسٹاس، جنہوں نے شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا نے 65 گیندوں پر 60 رنز بنائے، اُن کی شاندار اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ اپنی اننگز میں کونسٹاس نے اپنے غیر روایتی اسٹروک پلے سے تماشائیوں کو متاثر کیا، انہوں نے جسپریت بمراہ کا مقابلہ بے دریغ کیا، جو اب تک سیریز کے بہترین باؤلر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے تمام ٹاپ چار بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اسٹیو اسمتھ پہلے دن کے اختتام پر 68 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا لیے ہیں۔ بھارت کی جانب سے بمراہ نے 75 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز