Home » کوہاٹ جلسہ ناکام ،سہیل آفریدی جلسوں اور دھرنوں کے بجائے دیگر صوبوں سے کارکردگی کا مقابلہ کریں،بیرسٹر عقیل ملک کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید

کوہاٹ جلسہ ناکام ،سہیل آفریدی جلسوں اور دھرنوں کے بجائے دیگر صوبوں سے کارکردگی کا مقابلہ کریں،بیرسٹر عقیل ملک کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے کے بجائے جلسوں،دھرنوں اور سیاسی شو کا مظاہرہ کر رہی ہے،عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دھرنے،جلاو گھیراو یا فساد کے لیے نہیں دیا بلکہ ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ووٹ دیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں حکومتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی ترقیاتی منصوبوں پر مسلسل کام کر رہی ہیں اور پنجاب کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے سہیل آفریدی پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبے کی کارکردگی بہتر بنائیں اور دیگر صوبوں کے ساتھ مقابلہ ترقی اور عوامی خدمت میں کریں نہ کہ سیاسی احتجاج میں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے اداروں میں جاری خود احتسابی عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کو سزا دی جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔

وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دھرنوں اور سیاسی احتجاج کے لیے نہیں دیا اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تعاون اور شفافیت کے ذریعے ہی ملک میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو عوامی مفاد میں اقدامات کرنا ہوں گے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی احتجاج اور جلسے عوام کے مسائل کے حل میں مددگار نہیں بلکہ صرف عوام کے صبر اور اعتماد کو کمزور کرتے ہیں، اور سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی قیادت کو اپنی ترجیحات درست کرنی ہوں گی تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز