جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے، دلجیت دوسانجھ نے اندور کنسرٹ راحت اندوری کے نام کردیا

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے، دلجیت دوسانجھ نے اندور کنسرٹ راحت اندوری کے نام کردیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اندور میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر بجرنگ دل کے احتجاج کے دوران پنجابی گلوکار نے یہ پروگرام آنجہانی اردو شاعر راحت اندوری کے نام کیا، جو شہر کے ایک عزیز رہائشی ہیں۔

احتجاج کے جواب میں، پنجابی گلوکار نے اپنے "دل-لومیناتی” ٹور کے دوران راحت اندوری کی مشہور غزل "کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے” پڑھ کر سنایا۔

غزل کا مصرعہ ہے:

اگر خلاف ہیں ہونے دو، جان تھوڑی ہے،

یہ سب دھواں ہے، آسمان تھوڑی ہے،

سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں،

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پنجابی گلوکار نے لکھا کہ کل کا کنسرٹ راحت اندوری کے نام رہا۔

واضح رہے کہ بجرنگ دل نے انڈور پولیس سے درخواست کی تھی کہ وہ دوسانجھ کے کنسرٹ کو روکے، ان پر "غیر ملکی نظریات” اور خالصتان کے حق میں ان کی مبینہ حمایت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ بجرنگ دل کے رہنما اویناش کاشال نے کہا تھا کہ ہم کسی بھی ایسے شخص کو یہاں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر یہ پروگرام پھر بھی ہوتا ہے تو ہم اپنے طریقے سے احتجاج کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز