پاکستان میں بین الاقوامی سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک قائم کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کیا۔
اس خودکار کیاسک کے ذریعے اب مسافر بیرونِ ملک روانگی سے قبل فوری طور پر اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ (IDP) حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کا مقصد بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کو آخری وقت میں لائسنس کے لیے پریشانی سے بچانا اور ان کے سفر کو آسان بنانا ہے۔