Home » شاہ چارلس نے ٹیکس تفصیلات جاری کر کے برطانوی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی

شاہ چارلس نے ٹیکس تفصیلات جاری کر کے برطانوی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنی ذاتی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لا کر شاہی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور نئی مثال قائم کر دی ہے۔وہ برطانوی تاریخ کے پہلے بادشاہ بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی انفرادی ٹیکس ادائیگیوں کو باقاعدہ طور پر عوامی سطح پر جاری کیا ہے،جسے شاہی شفافیت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوم نے گزشتہ مالی سال کے دوران 12.9 ملین پاونڈ ٹیکس ادا کیا جبکہ شہزادہ ولیم نے اسی مدت میں 7.76 ملین پاونڈ ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس کو رواں سال شاہی جاگیر سے 25.2 ملین پاونڈ آمدنی حاصل ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 میں تخت نشینی کے بعد سے اب تک شاہ چارلس کی مجموعی ٹیکس ادائیگیاں 30 ملین پاونڈ سے تجاوز کر چکی ہیں۔شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تفصیلات شاہی مالیات سے متعلق ایک نئے دستاویز کے ساتھ جاری کی گئی ہیں، جس کا مقصد مالی شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

محل کے اہلکار جیمز چیلمرز نے کہا کہ شاہی مالیاتی نظام بظاہر پیچیدہ نظر آ سکتا ہے، تاہم یہ ایک منظم قانونی فریم ورک کے تحت چلتا ہے جس کا مقصد بادشاہ کو آزادانہ اور شفاف انداز میں فرائض انجام دینے کے قابل بنانا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کی جانب سے ٹیکس تفصیلات رضاکارانہ طور پر جاری کرنے کا فیصلہ ان کی ذاتی خواہش پر کیا گیا،جس کا مقصد شاہی خاندان کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام برطانوی شاہی روایت میں ایک غیر معمولی اور اہم تبدیلی کی علامت ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز