سربراہان حکومت کا اجلاس دولت مشترکہ:
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے. وزیر اعظم شہباز کو دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی.دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا. کہ سموآ میں سربراہان حکومت کا اجلاس دولت مشترکہ کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہو گا۔
دولت مشترکہ کے سربراہ بننے اور ان کی تاجپوشی کے بعد یہ پہلا سربراہی اجلاس ہوگا. جس کی صدارت کنگ چارلس سوم کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز نے دولت مشترکہ کیلئے. پاکستان کے عزم اور چارٹر میں درج اقدار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایک فورم فراہم کرے گا. تاکہ اہم مسائل پر دولت مشترکہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی جا سکے، جیسے کہ پائیدار ترقی کو فروغ دینا، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا، اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا۔
وزیر اعظم شہباز نے کہا. کہ وہ اجلاس میں خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں، کیونکہ پاکستان اس کے اثرات سے بہت زیادہ متاثر ہے۔