کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ نے ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کی آمدورفت کا ریکارڈ قائم کر لیا۔
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے مطابق 6 نومبر 2024 کو ایئرپورٹ نے 161,189 مسافروں کی خدمت کی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس دن ائیر پورٹ پر 79,994 مسافروں کی آمد اور 81,195 مسافروں کی روانگی ہوئی۔ اسی دن ایئرپورٹ نے 817 پروازوں کا انتظام کیا، جس میں ہر گھنٹے میں اوسطاً 34 آمد اور روانگی کی پروازیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، دن بھر میں مجموعی طور پر 132,189 بیگ بھی پراسیس کیے گئے۔
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او، انجینئر مازن جوہَر نے اس شاندار کامیابی پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس ریکارڈ کے حصول میں اپنا حصہ ڈالا، بشمول حکومتی اداروں، سیکیورٹی اداروں اور آپریشنل ٹیموں کے۔ انہوں نے کہا کہ ان شراکت داروں کے درمیان مضبوط تعاون اس کامیابی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔