Home » خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں نگراں دور کی بھرتیوں پر سخت قانونی ایکشن،645 ملازمین کو 10 دن میں فارغ کرنے کا حکم

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں نگراں دور کی بھرتیوں پر سخت قانونی ایکشن،645 ملازمین کو 10 دن میں فارغ کرنے کا حکم

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے نگراں دور کے دوران مختلف جامعات میں بھرتی کیے گئے 645 ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے 10 روز کے اندر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے جامعات سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، یہ ہدایات خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025 کے تحت جاری کی گئی ہیں اور جامعات کو مکمل اور فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نگراں دور میں 18 جامعات میں مختلف تعداد میں ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔ ویمن یونیورسٹی مردان میں سب سے زیادہ 140، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، بونیر یونیورسٹی میں 76، چترال یونیورسٹی میں 63 اور ملاکنڈ یونیورسٹی میں 54 ملازمین بھرتی کیے گئے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں 33 ملازمین شامل ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 32، سوات یونیورسٹی میں 22، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں 15، بنوں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 14، لکی مروت یونیورسٹی میں 11 اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 9 ملازمین بھرتی کیے گئے۔ مزید برآں، شہداءآرمی پبلک سکول یونیورسٹی نوشہرہ میں 8، ہری پور یونیورسٹی میں 6، پشاور یونیورسٹی میں 4 اور پاک آسٹریا ہری پور میں بھی 4 ملازمین شامل ہیں ۔محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعات کو ہدایت دی ہے کہ بھرتیوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ نگراں دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے اور قانون کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ اس اقدام کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کے نفاذ کے لیے ایک ضروری قدم قرار دیا جا رہا ہے۔جامعات میں بھرتیوں کی یہ فہرست واضح کرتی ہے کہ نگراں دور میں مجموعی طور پر 645 ملازمین کو مختلف جامعات میں متنوع شعبوں میں تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں ریموول فرام سروس ایکٹ کے تحت فارغ کرنے کی کارروائی تیزی سے شروع کی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز