پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج پر بیان دیان مشعال یوسفزئی کو مہنگا پڑ گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اُن کو معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے ان کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان بھی ہیں۔
اپنے بیان میں مشعال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بشریٰ کو پی ٹی آئی کے بانی نے اسلام آباد کے احتجاج کے دوران ڈی چوک کی طرف بڑھنے کی ہدایت کی تھی جسے پی ٹی آئی نے ان کیلئے کرو یا مرو قرار دیا۔ جب پی ٹی آئی کے بانی نے ڈی چوک جانے کا کہا تو وہ انکار کیسے کر سکتی تھیں؟
ترجمان بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ سابق خاتون اول واپس نہیں آنا چاہتی تھیں اُن کی گاڑی پر جب شدید حملہ کیا گیا تو وہ ڈی چوک چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔