Home » امن کی خواہش مگر بھارت نے کوئی حرکت ہوئی تو جواب کولکتہ تک جائے گا،خواجہ آصف نے بھارت کے ممکنہ منصوبے بے نقاب کر دیے

امن کی خواہش مگر بھارت نے کوئی حرکت ہوئی تو جواب کولکتہ تک جائے گا،خواجہ آصف نے بھارت کے ممکنہ منصوبے بے نقاب کر دیے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ممکنہ اقدامات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑی تو کارروائی کولکتہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت کے مبینہ فالز فلیگ منصوبے اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے خدشات کو بے نقاب کرتے ہوئے امن قائم رکھنے کی اپنی نیت کا اعادہ بھی کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحانہ یا اشتعال انگیز کارروائی کی تو اس کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت ممکنہ طور پر ایک منظم منصوبے کے تحت جعلی کارروائی یا فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کر سکتا ہے، بھارت اس مقصد کے لیے نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ اپنی تحویل میں موجود پاکستانی قیدیوں کو بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک منفی بیانیہ قائم کیا جا سکے، ایسی کسی بھی کوشش کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، خصوصاً ایران سے متعلق جاری مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے محتاط موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جاری سفارتی عمل پر تبصرہ مناسب نہیں، تاہم دعا ہے کہ یہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں اور خطے میں استحکام آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہو اور تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔ ان کے مطابق مذہبی اور ثقافتی اقدار ہمیں اتحاد اور ہم آہنگی کا درس دیتی ہیں، اس لیے اختلافات کو کم کر کے امن کی راہ اختیار کرنا ضروری ہے۔وزیر دفاع نے گزشتہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کو ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عالمی سطح پر اسے تنقید کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔اپنے بیان کے اختتام پر خواجہ آصف نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر اس پر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز