Home » خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام ’زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کر دیا

خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام ’زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کر دیا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاوس میں طویل ملاقات ہوئی جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے،اس ملاقات میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اوول آفس میں ہونے والی یہ نشست ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا تاہم ملاقات کے دیگر نکات تاحال منظر عام پر نہیں لائے گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس ملاقات کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پر تاریخی فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے اور امریکہ سے تعلقات میں بے مثال پیش رفت نے 2025 کو کامیابیوں سے بھرپور سال بنا دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”الحمداللہ، ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے“۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گی بلکہ پاکستان کے سفارتی اور دفاعی محاذ پر بھی اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کی مکمل تفصیلات اگرچہ جاری نہیں کی گئیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات میں نئی سطح کی گرمجوشی اور اعتماد پیدا ہوا ہے جو آئندہ خطے کی سیاست اور عالمی تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز