Home » خواجہ آصف خوشی سے نہال،25 سال کی محنت رنگ لائی،پاکستان کی سیکیورٹی کو بین الاقوامی ضمانت مل گئی

خواجہ آصف خوشی سے نہال،25 سال کی محنت رنگ لائی،پاکستان کی سیکیورٹی کو بین الاقوامی ضمانت مل گئی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سال کی مسلسل محنت نے رنگ لایا اور پاکستان اب عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کے ساتھ اپنی سیکیورٹی کو بین الاقوامی ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کی دفاعی اور سفارتی قوت کے عزم و محنت کا نتیجہ ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 25 سالہ محنت نے رنگ لایا اور ملک اب ایکسکلوژو کلب کے رکن کے طور پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت اختیار کر چکا ہے، اس کامیابی کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی کو بھی الحمدللہ عالمی ضمانت حاصل ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آزادی کے بعد پاکستان نے بہت کم مواقع دیکھے جنہیں ہم تاریخ ساز کہہ سکتے ہیں،جس میں پہلا موقع تب آیا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کی سلامتی اور دفاعی قوت کو یقینی بنایا،25 سال کی مسلسل محنت کے بعد پاکستان نے اپنی سفارتی اور دفاعی پوزیشن کو عالمی سطح پر مضبوط کر لیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ازلی دشمن بھارت کے چیلنج کا بھرپور جواب دیا اور عالمی برادری نے پاکستانی محافظوں کی طاقت اور مہارت کا لوہا مانا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سفارتکاری میں امن کا پیامبر اور ایک معتبر مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح اور امن کے فروغ کا پیغام دیتا ہے اور عالمی دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کو بلندیوں پر پہنچانے میں ان کا کردار غیر معمولی ہے۔آخر میں وزیر دفاع نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی امن کوششوں میں برکت ڈالے،ملک کو سرخرو کرے اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز