Home » قومی ائیر لائن پر پابندی کیوں لگی؟تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری،خواجہ آصف نے عمران خان اور غلام سرور کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

قومی ائیر لائن پر پابندی کیوں لگی؟تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری،خواجہ آصف نے عمران خان اور غلام سرور کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے برطانوی حکومت کی جانب سے پا کستان کا نام ائیر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی سنا دیا۔
”ایگزو نیوز“ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام ائیر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانا اہم سنگ میل ہے،خوش اسلوبی سے پی آئی اے پر پابندیاں ہٹ گئیں،اس پابندی سے قومی شناخت اور اربوں روپے کا نقصان الگ ہوا،قومی ائیرلائن کے علاوہ ایک نجی ائیرلائن کوبھی برطانیہ نے اجازت دی ہے،ہماری کوشش ہے کہ نیویارک کی پروازیں بھی بحال ہوں،پاکستان بیرون ملک اپنی پروازوں کیلیے آپریٹنگ لائسنس کے لیے اپلائی کرے گا۔خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور کے اقدامات سے پی آئی اے پر پابندیاں لگیں،سابق وزیر کا بیان غلط ثابت ہوا،غلام سرورخان نے اپنے ادارے کے خلاف جو جرم کیا وہ قومی جرم تھا،اس میں عمران خان برابرکے شریک تھے،ان دونوں نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا،قومی ائیر لائن پر پابندی کیوں لگی؟اس کا تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت طے کرے گی کہ ادارہ جاتی کارروائی کیسے کی جائے؟ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اجتماعی ہوگا اور کابینہ فیصلہ کرے گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 سال میں قومی ائیر لائن کی بحالی میں ذاتی دلچپسی رکھی،اب آج کی کامیابی کے بعد قومی ائیر لائن کو بہتر قیمت میں پرائیویٹائز کیا جاسکے گا،ہم پر ایوی ایشن انڈسٹری کے دروازے کھل گئے ہیں،اب لندن جانے کے لیے براستہ دبئی نہیں بلکہ براہ راست فلائٹ سے جاسکیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز