لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف قلمکار اور شاعر خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تازہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کھل کر چند سینئر فنکاراؤں پر بات کی اور اپنے مخصوص انداز میں تنقید بھی کرتے ہوئےاداکارہ نادیہ خان پر تنقید کے نشتر چلائے جبکہ سینئر اداکاراؤں عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو بھی نہ بخشا۔
ایگزو نیوز کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے نادیہ خان کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ ان کا اداکاری سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے،نہ وہ اردو جانتی ہیں اور نہ انگلش،اس لیے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے پراجیکٹس پر تنقید کرتے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نام نادیہ خان ان کے بعد عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کا نمبر آتا ہے تاہم ڈرامہ نگار نے عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کے بارے میں ذرا نرم لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں پر میری تنقید جائز ہے کیونکہ میں نے ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن اگر وہ اپنی اردو بہتر کر لیں تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا،پاکستان کے ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں اور ایک اداکار کو زبان پر عبور ہونا ہی چاہیے۔خلیل الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ عتیقہ اوڈھو کا صرف ایک ڈرامہ دشت یا نجات دیکھا ہے،جس میں چائلڈ لیبر کا موضوع تھا جبکہ مرینہ خان کو صرف “تنہائیاں” اور “دھوپ کنارے” میں دیکھا اس کے بعد ان کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا تا ہم میری خواہش ہے کہ یہ دونوں اداکارائیں میرے ساتھ کام کریں۔۔یوں لگتا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کا یہ بیان ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نئی بحث کو جنم دے گا کیونکہ ان کے الفاظ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سیدھے اور بے لاگ ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کا نادیہ خان پر کڑا وار،عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو بھی نہ بخشا
24