Home » وزیر اعظم ہاوس میں اہم مشاورت،مشرق وسطیٰ بحران پر پارلیمانی قیادت اکٹھی،پاکستان کا دوٹوک موقف اور اہم فیصلے

وزیر اعظم ہاوس میں اہم مشاورت،مشرق وسطیٰ بحران پر پارلیمانی قیادت اکٹھی،پاکستان کا دوٹوک موقف اور اہم فیصلے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

تہران (ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان،افغانستان،ایران، مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بند کمرہ بریفنگ دی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص پاک افغان تعلقات، ایران، مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کی ہے اور ایران و خلیجی ممالک کے درمیان تناو میں کمی لانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔دفتر خارجہ کے حکام نے آگاہ کیا کہ پاکستان نے ایران پر حملوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی فوری مذمت کی اور امن کے قیام کے لیے رابطے جاری رکھے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک سیاسی رہنماوں نے کھل کر اظہار خیال کیا اور موجودہ حالات میں قومی اتحاد،اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔شرکا نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور سفارتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی تجویز دی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،سربراہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا کوئی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔یاد رہے کہ پارٹی نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات تک حکومتی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اجلاس کے شرکا نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور قومی مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلنے کے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ہر سطح پر رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز