Home » کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے بچاو کیلئے کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا

کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے بچاو کیلئے کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے کینسر سے بچاو کی کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خبر ونڈسر کے آفیشل اکاؤنٹ پر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ جہاں کیٹ مڈلٹن نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اس سال کے شروع میں کینسر کی ابتدائی تشخیص کے بعد سے، مستقبل کی ملکہ کا کیموتھراپی کے ذریعے علاج شروع کیا گیا تھا۔ کیٹ کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی کا علاج مکمل کر کے اُن کو بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ گزشتہ نو ماہ ہمارے خاندان پر بہت بھاری گزرے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا سفر ہر ایک کے لیے پیچیدہ، خوفناک اور غیر متوقع ہے، خاص طور پر آپ کے قریب ترین لوگوں کے لیے۔

کیٹ مڈلٹن نے مزید کہا کہ اگرچہ میں نے کیموتھراپی مکمل کر لی ہے، لیکن شفا یابی اور مکمل صحت یابی میں وقت لگے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام پر واپس آ رہی ہیں اور آنے والے مہینوں میں کچھ اور عوامی مصروفیات شروع کریں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز