سیف علی خان پر حملے کی اطلاعات کے بعد کرینہ کپور خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اور بچے خیریت سے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی تھی جس کیلئے وہ فی الحال لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہم میڈیا اور شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی مناسب تحقیقات کر رہی ہے۔
کئی مستند خبر رساں اداروں نے تصدیق کی کہ 44 سالہ کرینہ اور ان کے بچے گھر میں موجود تھے جب سیف پر حملہ ہو رہا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق جمعرات کی رات بالی ووڈ ستاروں کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی۔ اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے سیف نے بغیر کسی ہتھیار کے مسلح ڈاکو کا مقابلہ کیا، اس دوران اداکار پر چھ وار کیے گئے، جن میں سے دو مبینہ طور پر گہرے تھے۔
واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی تھی۔ اور وہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی خیریت دریافت کرنے کیلئے بے تاب تھے۔