Home » پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

by ahmedportugal
0 views
A+A-
Reset
پولیس کی تنخواہوں میں اضافے

چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم:

وزیراعظم شہباز شریف نے. کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا. پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ اُن کی سکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر. اپنے بیان میں وزیر اعظم نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا. کہ اس وحشیانہ حملے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن تھے۔

شہباز شریف نے چین کی قیادت. اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا. اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا. کہ ملک میں امن قائم ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنے اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے. خاص طور پر علاقائی سلامتی کے خدشات کے درمیان۔ اس کے نتیجے میں. پاکستان نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں. چینی کارکنوں اور اثاثوں پر حملوں کی روشنی میں. ان اقدامات میں CPEC اور ملک میں دیگر چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے بہتر سیکورٹی پروٹوکول اور فوجی تعاون شامل ہے۔

واضح رہے. کہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو غیر ملکیوں سمیت تین ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، دو چینی شہریوں کی لاشیں ایدھی سینٹر کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز