منگل, جنوری 14, 2025
Home » میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو ابھی تک سنسر بورڈ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا، کنگنا رناوت

میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو ابھی تک سنسر بورڈ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا، کنگنا رناوت

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کی ہدایتکاری میں بنے والی پہلی فلم ‘ایمرجنسی’ کو ابھی تک سنسر بورڈ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے، جبکہ فلم کی ریلیز میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سنسر بورڈ سے ابتدائی منظوری کے باوجود سینٹرل بورڈ آف فلم سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میری فلم ایمرجنسی کو سنسر بورڈ نے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ لیکن یہ بات سچ نہیں ہے۔

کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی سیاسی تھرلر ہے۔ فلم کی ہدایت کار اور پروڈیوسر رناوت خود ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے بھارت کی سابق وزیر اعظم کا مرکزی کردار بھی خود ہی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم 6 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز