جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

by ahmedportugal
0 views
A+A-
Reset
جسٹس یحییٰ آفریدی

جسٹس یحییٰ آفریدی

گزشتہ روز قاضی فائز عیسیٰ کی مدد ملازمت پوری ہونے کے بعد. آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق. حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے. پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا، ان کی حلف برداری کی تقریب میں سرکاری افسران اور عدلیہ کے ارکان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی. جنہوں نے ملک میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے ان کے عزم کا اعتراف کیا۔ اپنے وسیع تجربے اور قانونی ذہانت کے لیے مشہور. جسٹس آفریدی اس سے قبل سپریم کورٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں. جہاں انھوں نے اپنے منصفانہ فیصلوں اور آئینی سالمیت کے لیے لگن کے لیے شہرت حاصل کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں. وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیراعظم پنجاب مریم نواز ، علی امین گنڈا پور گورنر کے پی ، گورنر پنجاب اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی. جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے. کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ وہ عوام کیلئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز