Home » مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام پر سخت مزاحمت ہو گی،جے یو آئی نے حکومت کو خبردار کر دیا

مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام پر سخت مزاحمت ہو گی،جے یو آئی نے حکومت کو خبردار کر دیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی)ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام سخت مزاحمت کو جنم دے گا اور ان کی جماعت ہر سطح پر اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مدارس کو دباو میں لانے یا ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو ان کی جماعت سیسہ پلائی دیوار بن کر بھرپور مزاحمت کرے گی،مدارس کے خلاف دباو یا بندش کی کسی بھی کوشش کو ہر سطح پر روکا جائے گا۔مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بلوچستان حکومت کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ورنہ پیدا ہونے والے نتائج کی ذمہ داری خود ان پر عائد ہو گی۔انہوں نے واضح کیا کہ دینی مدارس کو بند کرنے یا دباو میں لانے کا تصور بھی قابل قبول نہیں اور ایسی ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدارس ان کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں اور اگر کسی نے اس حد کو عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،جمعیت علماء اسلام دینی اداروں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر کھڑی ہے اور ماضی میں بھی ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے اور صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،صوبائی اور ضلعی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اگر ریاست کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا گیا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔واضح رہے کہ مدارس سے متعلق یہ بیان ایک بار پھر حکومت اور مذہبی جماعتوں کے درمیان ممکنہ کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اس معاملے پر آئندہ دنوں میں سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز