Home » آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا سیاسی اعلان،اسلامی جمہوری اتحاد کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ

آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا سیاسی اعلان،اسلامی جمہوری اتحاد کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک و ملت کے وسیع تر مفاد،استحکام پاکستان اور کشمیری عوام کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور میں جماعت کے مرکزی دفتر فردوس مارکیٹ گلبرگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد آزاد کشمیر کے صدر شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمن کاشمیری اور دیگر رفقا سے مکمل مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد نے ہمیشہ مثبت،تعمیری اور اصولی سیاست کو ترجیح دی ہے جبکہ تمام فیصلے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی اور عوامی مفاد میں کیے جاتے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت بھی اسی سوچ کا تسلسل ہے۔علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت، خصوصاً میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آزاد کشمیر کی ترقی،عوامی مسائل کے حل اور خطے کی بہتری کے لیے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے بہتر مستقبل،خطے کی ترقی اور قومی استحکام کے لیے ایسی قیادت کا انتخاب ضروری ہے جو عوامی مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔پریس کانفرنس کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد کے مرکزی رہنما،نائب صدر اور ممتاز تاجر رہنما حکیم اللہ رکھا،مولانا عبدالستار نیازی،میاں محمد اصغر اور مولانا محمد ناظم بھی موجود تھے۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوری اتحاد آئندہ بھی حکومت کے مثبت اقدامات کی حمایت کرتا رہے گا تاہم جہاں غلطیوں یا کوتاہیوں کی نشاندہی ضروری ہوئی وہاں اصلاح اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت ہونا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز