Home » جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اہم پیش رفت،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اہم پیش رفت،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کے دوران ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس نے ملک کی سیاسی فضا میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس پیش رفت کو سیاسی اور قانونی حلقوں میں نہایت سنگین اور غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے دیگر اہم رہنماوں،جن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سینیٹر شبلی فراز شامل ہیں،کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، اس طرح معاملہ وقتی طور پر ان رہنماوں کے لیے قدرے آسان ہوا مگر اسد قیصر کے خلاف وارنٹ گرفتاری نے صورتحال کو بالکل مختلف رخ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے بلکہ موجودہ سیاسی منظرنامے میں ایک نئے تنازعے کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے تا ہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مہلت محض قانونی تقاضہ ہے،ورنہ معاملہ اب پہلے سے زیادہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔اسد قیصر کی گرفتاری کے احکامات آنے والے دنوں میں نہ صرف پارٹی کے اندر مزید دباو پیدا کریں گے بلکہ اس مقدمے کے اثرات ملک کی مجموعی سیاسی فضاءپر بھی مرتب ہوں گے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما نامزد ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے کو قانونی ماہرین ایک ایسا کیس قرار دے رہے ہیں جو پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی اور مستقبل کے کردار پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔کئی حلقوں میں یہ سوال شدت سے زیر بحث ہے کہ آیا پی ٹی آئی اس مشکل مرحلے پر اپنے رہنماوں کے خلاف بڑھتی ہوئی قانونی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو پائے گی یا یہ مقدمات پارٹی کو مزید کمزور اور تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش ثابت ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کا یہ تازہ فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اب یہ مقدمات صرف کاغذی کارروائی نہیں رہے بلکہ عملی سطح پر پارٹی کے رہنماوں کی گرفت اور ان کے قانونی مستقبل کا تعین کرنے لگے ہیں۔ملک کی مجموعی سیاست پہلے ہی غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے،ایسے میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کے سلسلے میں سامنے آنے والی یہ پیش رفت مزید بے یقینی اور کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔ اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری کے بعد اب نظریں اس امر پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ گرفتاری واقعی عمل میں آتی ہے یا پھر ایک اور سیاسی بحران کو ہوا دینے کا ذریعہ بنے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز