Home » جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی منظوری دے دی گئی

جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی منظوری دے دی گئی

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی،جسے عدالتی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نامزد امیدواروں کے تفصیلی جائزے کے بعد سید فرہاد علی شاہ،امجد پرویز،اسد باجوہ،غلام سرور نہنگ،شیریں عمران،عثمان غنی،راشد چیمہ،منور دوگل،امیر عجم ملک،خالد ابن عزیز اور اجمل خان کے ناموں کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا،جب کہ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے مجموعی طور پر 24 امیدواروں کے نام زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کی پیشہ ورانہ قابلیت،عدالتی تجربے اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کیے گئے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،جہاں 20 امیدواروں کے ناموں پر غور جاری ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تقرریوں سے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عدالتی کارکردگی میں بہتری کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز