Home » عمران خان پر پہلے عدت کے دوران نکاح کا کیس بنایا گیا جس پر پوری دنیا نے تھو تھو کی اب ایک۔۔۔۔۔۔معروف صحافی عمر دراز گوندل نے ایسی بات کہہ دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر شرم سے پانی پانی ہو جائیں

عمران خان پر پہلے عدت کے دوران نکاح کا کیس بنایا گیا جس پر پوری دنیا نے تھو تھو کی اب ایک۔۔۔۔۔۔معروف صحافی عمر دراز گوندل نے ایسی بات کہہ دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر شرم سے پانی پانی ہو جائیں

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک اور غیر معمولی درخواست سامنے آنے پر معروف صحافی عمر دراز گوندل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہچونکہ بے شرمی کی کوئی حد نہیں ہوتی، پہلے تو “عدت کے دوران نکاح” کا مقدمہ بنا کر پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی گئی اور اب “حق زوجیت” کے نام پر عدالت میں تماشا لگایا جا رہا ہے، جس پر انصاف کی کرسی پر بیٹھے جج صاحبان کو بھی شرم سے پانی پانی ہو جانا چاہیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان کی عدلیہ ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آگئی ہے جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک غیر متعلقہ شہری کی جانب سے دائر اس عجیب و غریب درخواست پر سماعت شروع کردی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے “حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات” کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ درخواست ایک ایسے شخص شاہد یعقوب نے دائر کی ہے جو نہ تو عمران خان کا رشتہ دار ہے اور نہ ہی بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق دار۔ تحریک انصاف بطور جماعت پہلے ہی اس درخواست سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔ اس کے باوجود عدالت نے نہ صرف درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا بلکہ اسے فوری سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔جسٹس ارباب طاہر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھ رہا ہے کہ آخر کوئی غیر متعلقہ شخص کسی کی ذاتی اور ازدواجی زندگی میں کس طرح مداخلت کر سکتا ہے اور عدالتیں ایسی درخواستیں سننے کے لیے کیوں آمادہ ہوجاتی ہیں؟۔

ناقدین کے مطابق یہ طرزِ عمل عدلیہ کو نہ صرف عوامی تنقید بلکہ شرمندگی کے کٹہرے میں بھی کھڑا کر رہا ہے۔معروف صحافی عمر دراز گوندل نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”چونکہ بے شرمی کی تو کوئی حد نہیں ہوتی، عمران خان پر پہلے عدت کے دوران نکاح کا کیس بنایا گیا جس پر پوری دنیا نے تھو تھو کی، اب ایک” محب وطن شہری“ شاہد یعقوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ عمران خان کو اپنی اہلیہ بشری بی بی کے حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دی جائے، یہ” محب وطن شہری“ نہ تو عمران خان اور نہ ہی بشری بی بی کا رشتہ دار ہے جبکہ تحریک انصاف بطور جماعت اس درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے ،ایسے میں حب الوطنی سے سرشار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست پر کسی قسم کا کوئی اعتراض عائد نہیں کیااور فورا سماعت کے لیے بھی مقرر کردیا، آج” محب وطن جج“ جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی اور بالکل مناسب نہیں سمجھا یہ پوچھنا بھی کہ بھئی آپ متاثرہ فریق کیسے اور آپکی درخواست قابل سماعت کیسے ہے ؟۔

عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ ” محب وطن جج“ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا یعنی اب کوئی بھی منہ اٹھا کر عدالت جایا کرے گا اور کسی کی ذاتی زندگی کا تماشہ لگانے میں ججز اور عدالتیں تماشائی کی طرح اپنا پورا حصہ ڈالیں گے۔صحافی عمردراز گوندل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی ایکس، وائے، زی کسی کے حق زوجیت پر کیسے بات کرسکتااور عدالت ایسی درخواست انٹرٹین کیسے کرسکتی ہے؟ اگر عدالت کے پاس وقت ہے تو اسی عمران خان کی دیگر کیسز سماعت کے لیے مقرر کرے اور ہمت کرکے انصاف کرے، دین کا حکم ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں، اس لیے کسی طاقتور کی خوشنودی اور وقتی فائدے کے لیے اس مقدس رشتے ساتھ یہ مت کریں، ان سب محبان وطن کی بھی بہن بیٹیاں ہونگی۔دوسری جانب عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت سے گونج رہا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص منہ اٹھا کر کسی کے ازدواجی حقوق پر عدالت جا سکتا ہے تو پھر شہریوں کی ذاتی زندگیوں کی حرمت کہاں باقی رہے گی؟ تجزیہ کاروں کے مطابق عدالتوں کو اس قسم کی درخواستیں مسترد کرکے اپنی ساکھ بحال کرنی چاہیے، ورنہ عدالتی نظام تماشائی بنتا رہے گا اور انصاف کا مقصد مزید پامال ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز