پاکستان کے نامور صحافی ارشاد بھٹی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج سے دوسری شادی کر لی۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
شادی کی تقریب لاہور کی والڈ سٹی فوڈ سٹریٹ میں ہوئی۔ جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارکباد پیش کیں گئیں۔
واضح رہے کہ ارشاد بھٹی کی یہ دوسری شادی ہے۔ اُن کی پہلی بیوی ارم ارشاد بھٹی 2022 میں انتقال کر گئیں تھیں۔