پیپل میگزین نے 2024 کیلئے پرکشش مرد کا اعلان کر دیا۔ میگزین نے امریکی اداکار جان کراسنسکی کو رواں سال کا پرکشش مرد قرار دیا ہے۔
امریکی میگزین نے یہ اعلان منگل کی رات دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ میں کیا۔ جان کراسنسکی کا یہ اعزاز ان کے شاندار کیریئر اور کامیاب پراجیکٹس کے ساتھ ایک اور سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
45 سالہ کراسنسکی نے اس اعزاز پر اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں لگا کہ شاید یہ کسی مذاق کا حصہ ہو۔ میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کراسنسکی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ ایملی بلنٹ، ان سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اس اعزاز کی تصویریں اپنے گھر کے وال پیپر کے طور پر لگا دیں گی۔
گزشتہ سال اس اعزاز کیلئے پیٹرک ڈیمپسی کو منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بریڈ پٹ اور مائیکل جارڈن بھی دنیا کے پرکشش مرد قرار دیئے جا چکے ہیں۔