عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کی نامور اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی سنگر جوئے جونس کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئے جونس اور صوفی ٹرنر شادی کے چار سال بعد ستمبر 2023 میں الگ ہوگئے تھے۔ جون 2019 میں فرانس میں دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ صوفی برطانوی اشرافیہ پیریگرین پیئرسن سے ڈیٹنگ کر رہی ہے، جبکہ جو کا ماڈل اسٹورمی بری کے ساتھ مختصر تعلق تھا۔ انہیں گرمیوں میں یونان میں اداکارہ لیلیٰ عبداللہ کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے وہ ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے۔
گزشتہ سال جوئے کی جانب سے فلوریڈا کی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کو سماعت کے دوران منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی منظور بھی دی تھی۔ جس میں اثاثوں کی تقسیم اور دونوں بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کی بیٹیوں، ولا اور ڈیلفائن کی تحویل کے معاہدے کے بارے میں زیادہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔