Home » امیر جماعت اسلامی کا بجلی،پیٹرول اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان،ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

امیر جماعت اسلامی کا بجلی،پیٹرول اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان،ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال اور پہیہ جام جیسے سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی داررالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام پر ڈالے جانے والے ٹیکس بوجھ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر ملک گیر ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا درست فائدہ عوام کو منتقل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مقابلے میں مقامی سطح پر اضافی ٹیکسز اور لیویز کے ذریعے عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی اصل قیمت اور صارف کو ملنے والی قیمت میں بڑا فرق پیدا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک میں قیمتیں مستحکم ہیں لیکن پاکستان میں بار بار اضافہ کیا جا رہا ہے، جو سوالیہ نشان ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں فکس چارجز اور اضافی ٹیکسز نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ گزشتہ چند برسوں میں اربوں روپے کے اضافی ٹیکسز عوام سے وصول کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص مفادات کے لیے معاہدوں میں توسیع کی جا رہی ہے، جس سے قومی معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 15 مئی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کیا جائے گا اور اگر حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو ہڑتال اور پہیہ جام جیسے سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز