اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،جس کے بعد فضائی آپریشنز کے اخراجات بڑھنے اور ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے،جس کے بعد فضائی شعبے کے اخراجات بڑھنے اور اس کے اثرات مسافروں تک منتقل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کمرشل ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ایندھن کی لاگت میں تبدیلی فضائی کرایوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے تاہم حالیہ اضافے نے ایوی ایشن سیکٹر کو نئی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے سے زائد اضافہ،قیمت 291 روپے سے تجاوز کر گئی
8