کینیڈا کا 13 سالہ لڑکا:
دنیا میں اکثر لوگ اپنے لمبے یا چھوٹے قد اور موٹے یا پتلے جسم کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں. اور اس طرح گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام بھی درج کروا لیتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے. جس میں کینیڈا کا 13 سالہ لڑکا اپنے غیر معمولی قد کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی جیریمی گوہر نے. اپنے 7 فٹ 3 انچ کے غیر معمولی قد کی وجہ سے توجہ حاصل کر لی ہے۔ کورٹ میں اس کی زبردست موجودگی نے. باسکٹ بال کمیونٹی میں تجسس اور جوش و خروش کو جنم دیا ہے۔ اپنی کم عمری کے باوجود، جیریمی کی صلاحیت اشرافیہ کے کھلاڑیوں سے موازنہ کر رہی ہے، کیونکہ اس کا قد اسے ایک اہم فائدہ دیتا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق. 13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی جیریمی گوہیر. اپنے 7 فٹ تین انچ لمبے قد کے باعث خبروں میں ہے۔ وہ 13 سال کی عمر میں ہی. این بی اے کے اوسطا 6 فٹ 6 انچ لمبے کھلاڑیوں سے بھی لمبا ہے۔ اپنی اس خاصیت کی وجہ سے وہ باسکٹ بال میں مخالف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیتا ہے۔
واضح رہے. کہ اپنے اچھے کھیل اور آئیڈیل قد کی وجہ سے. گوہیر نے این بی اے میں پہنچنے کیلئے پیڑو کینیڈا فیس گرانٹ حاصل کرلی ہے. جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہے۔ اس گرانٹ کے مدد سے وہ شمالی امریکا کے مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکے گا۔