Home » جمائمہ کا سخت ردعمل: “میرے بیٹوں کو والد سے ملنے پر بھی جیل کی دھمکی دی جا رہی ہے”

جمائمہ کا سخت ردعمل: “میرے بیٹوں کو والد سے ملنے پر بھی جیل کی دھمکی دی جا رہی ہے”

by ahmedportugal
73 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں سے متعلق وفاقی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے بیان پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو برس سے قید تنہائی میں ہیں، اور ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی حکومت دھمکی دے رہی ہے کہ اگر میرے بیٹے اپنے والد سے ملنے پاکستان آئے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو سیاست کے بجائے “ذاتی انتقام” قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی جمہوری یا مؤثر ریاست میں اس قسم کے اقدامات نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ برطانیہ کے شہری ہیں، پاکستان کی صورت حال سے نابلد ہیں اور ان کو احتجاج یا سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کے بیٹے غیر قانونی تحریک یا احتجاج کی قیادت کریں گے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس مکمل معلومات موجود ہیں کہ تحریک انصاف کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے، اور اگر پارٹی نے دوبارہ پرتشدد احتجاج کی کوشش کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز