Home » جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے

جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

لاہور( اسلم مراد ) بھارتی بورڈ آف کرکٹ کے سیکرٹری اور بھارتی وزیر داخلہ کے بیٹے جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ ان کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار موجود نہیں تھا۔

جے شاہ کے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری بننے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم نیوزی لینڈ کے اینڈی مرے نے تیسری بار آئی سی سی کا چیئرمین بنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جے شاہ کا نام سامنے آیا۔ جے شاہ پاکستان کرکٹ کے خلاف مہم میں کافی پیش پیش رہتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد کیا جارہا ہے، بھارتی میڈیا نے دو ٹوک خبر دی ہے کہ بھارٹی کرکٹ ٹیم چیمپین ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اس لیے ٹورنامنٹ کو سری لنکا یا یو اے ای میں شفٹ کیا جائے۔

تاہم پاکستان کا بار بار کہنا ہے کہ بھارت کے آنے یا نہ آنے سے فرق نہیں پڑتا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی منعقد ہوگا اگر بھارتی ٹیم نہ بھی آئی تو پھر بھی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز