بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اس کے پریمیم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی سوجن کے باعث ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے سے باہر ہو جائیں گے، وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
جسپر بمراہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
جسپریت بمراہ اب بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی جائیں گے، جہاں ان کی نگرانی کی جائے گی اور ان کا علاج شروع ہو گا۔ معلوم ہوا ہے کہ قومی سلیکٹرز کو فاسٹ باؤلر کی واضح تصویر مل گئی ہے اور اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ان کی جگہ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
سلیکٹرز اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا وہ جسپریت کو 15 کے اسکواڈ میں شامل کریں یا انہیں ٹورنامنٹ کیلئے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کریں۔ بی سی سی آئی جلد ہی عارضی اسکواڈ کا نام دے گا اور اس کے پاس آج تک کا وقت ہوگا۔ اس سے وہ بمراہ کی فٹنس کی قریب سے نگرانی کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ جسپریت بمراہ کے کام کے بوجھ پر کئی سابق بھارتی کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔