بدھ, مارچ 26, 2025
Home » عاقب جاوید مجھے اور گیری کرسٹن کو بطور کوچ ہٹانے کے ذمہ دار تھے، جیسن گلیسپی

عاقب جاوید مجھے اور گیری کرسٹن کو بطور کوچ ہٹانے کے ذمہ دار تھے، جیسن گلیسپی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی نے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر الزام لگایا کہ عاقب جاوید مجھے اور گیری کرسٹن کو بطور کوچ ہٹانے کے ذمہ دار تھے۔

جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ عاقب جاوید کا حالیہ بیان حیران کن ہے، وہ میرے اور گیری کرسٹن کیخلاف پس پردہ مہم چلا رہے تھے، عاقب جاوید چاہتے تھے کہ وہ تینوں فارمیٹ کے کوچ بن جائے۔ عاقب جاوید ایک جوکر ہے۔

جیسن گلیسپی کا یہ تبصرہ عاقب جاوید کے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بارے میں تبصرے کے جواب میں آیا ہے۔

ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران، قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ’’کوئی عذر نہیں، پاکستانی ٹیم اچھا نہیں کھیلی‘‘۔ انہوں نے کہا، “ہم نے گزشتہ 2.5 سالوں میں 16 کوچز اور 26 سلیکٹرز کو تبدیل کیا۔ اگر آپ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ ایسا کرتے ہیں تو ان کی کارکردگی بھی ایسی ہی ہوگی۔

تاہم، گلیسپی کا دعویٰ ہے کہ عاقب جاوید اُن کو اور گیری کرسٹن کو بطور کوچ ہٹانے کے ذمہ دار تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز