Home » جیمز ونس کی پی ایس ایل، آئی پی ایل کے حوالے سے ای سی بی کے دوہرے معیار پر تنقید

جیمز ونس کی پی ایس ایل، آئی پی ایل کے حوالے سے ای سی بی کے دوہرے معیار پر تنقید

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے دوہرے معیار پر تشویش کا اظہار، کہا، ای سی بی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تو جانے سے روکتا ہے لیکن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

کراچی کنگز کے ساتھ پی ایس ایل میں دوبارہ شامل ہونے والے ونس نے کہا کہ آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح چھوٹی لیگ ہے۔

ای سی بی کی پالیسی، جو پچھلے سال نومبر میں متعارف کرائی گئی تھی، کھلاڑیوں کو ان غیر ملکی لیگز میں شرکت سے روکتی ہے جو انگلش سمر کے موسم کے ساتھ متصادم ہوتی ہیں، بشمول پی ایس ایل، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، اور میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی)۔ تاہم، کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے این او سی مل سکتا ہے، حالانکہ یہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے سیزن کے ساتھ اوورلیپ کرتا ہے۔

ونس نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ریڈ بال کرکٹ سے دستبردار ہو جائیں گے اور 2025 سیزن کیلئے صرف وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ وہ پی ایس ایل میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی کہ گھریلو معاہدوں اور فرنچائز لیگز میں مالی فرق اس فیصلے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز