لاہور(اسلم مراد ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ محمد نعیم کی اپیل پر ملک بھر میں مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں۔
لاہور میں مال روڑ ، ہال روڑ ، چوبرجی ، اچھرہ ، نیلا گنبد ، لٹن روڑ ، انار کلی بازار ، نکلسن روڑ ، علامہ اقبال روڑ ، گڑہی شاہو ، پینو راما ، گلبرگ سنٹر سمیت اہم مارکیٹیں اور ادارے بند رہے۔
دوسری جانب کراچی ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، گجرات ، وزیر آباد ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، پاک پتن ، مندی بہاولدین اور دوسرے شہروں میں بھی ہڑتال جزوی طورپرکامیاب رہی۔
جماعت اسلامی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف زبردست تحریک شروع کرچکی ہے جس کے دوران نہ صرف اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا بلکہ اب تاجروں کی ہڑتال بھی کروائی گئی۔