Home » شہر قائد کی تباہی کی ذمہ دار جماعت اسلامی،کراچی کا ماسٹر پلان تباہ کر کے سڑکیں کمرشل کر دیں،مرتضیٰ وہاب کا تہلکہ خیز دعویٰ

شہر قائد کی تباہی کی ذمہ دار جماعت اسلامی،کراچی کا ماسٹر پلان تباہ کر کے سڑکیں کمرشل کر دیں،مرتضیٰ وہاب کا تہلکہ خیز دعویٰ

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2003 میں یہ جماعت شہر کا ماسٹر پلان ہی ادھیڑ کر رکھ گئی تھی اور شہر کی تمام سڑکوں کو کمرشل کرنے کی اجازت دی گئی،جس کے نتیجے میں آج کراچی کو سنگین سیوریج اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا سامنا ہے،یہ وہی لوگ ہیں جو شہر کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے اور اب بھی شہر میں منافقت اور غلط بیانی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں سیاسی منافقت اور بے ضابطگیوں کے خلاف کھل کر بات کی اور جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب میں خاموش نہیں رہوں گا اور شہر کے مسائل کے اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے، یہ جنگ کسی جماعت کی نہیں بلکہ کراچی اور اس کے شہریوں کی ہے،جماعت اسلامی کے لوگ وہ ہیں جو خود اپنے دور میں شہر کی سڑکوں کو کمرشلائز کر کے سیوریج اور بنیادی سہولیات کے مسائل پیدا کرنے میں پیش پیش تھے، جماعت اسلامی نے پارکوں کو چرسیوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی آماجگاہ بننے دیا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پارکوں میں ریکریئشنل سرگرمیاں دوبارہ بحال کر کے عوام کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا، باغ ابن قاسم جیسے مقامات جو بند پڑے تھے، دوبارہ کھل کر کھیل کود اور تفریح کے لیے عوام کے حوالے کر دیے گئے۔میئر کراچی نے کہا کہ سیاسی مخالفین، خصوصاً جماعت اسلامی، جھوٹے الزامات لگا کر شہر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،حب کینال کے متاثرہ حصے کو 48 گھنٹوں میں مکمل مرمت کر کے پانی کی سپلائی بحال کی گئی، لیکن کچھ لوگ اس حقیقت کو نظر انداز کر کے غلط بیانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو 27 ارب روپے دیے گئے جس کا اعتراف جماعت اسلامی نے کیا، تمام تر ٹیکسز کے پیسے ٹاونز چیئرمینوں کو ملتے ہیں پھر بھی کام نہیں کرتے ہیں، اب میں مزید خاموش نہیں رہ سکتا، حقائق سامنے لاوں گا،عدالت میں جماعت اسلامی نے کیس کیا کہ کے ایم سی نے کراچی کے پارکوں کو کمرشلائز کیا، عدالت میں باوضو ہوکر جماعت اسلامی کے سیف الدین نے ٹاونز چیئرمینوں کے ہمراہ جھوٹا حلف اٹھایا، باغ ابن قاسم کی روشنیاں دوبارہ بحال کرنے کے لئے کام کیا، نعمت اللہ خان صاحب نے کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائز کیا، کونسل کی منظوری سے پہلے جو کمیٹی بنائی تھی، اس میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار موجود تھے، ہماری عدالتوں کے 3 کیسز کا ریفرنس موجود تھا کہ چند پارکس میں کمرشل سرگرمیاں ٹھیک ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں تو یہ بات ہے کہ انٹری فیس بھی لی جاسکتی ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ پارکس کے ڈی اے کو دے دیے جائیں، ہمارے وکیل کو موقع دیا جاتا تو وکیل عدالت کو بتاتا کہ ماضی میں فیصلے موجود ہیں، مئیر قوانین اور کونسل کے اختیارات کے تحت فیصلہ کرتا ہے، جماعتی بھائی اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، مئیر اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریگا، ہم کام کرینگے تو اس شہر کے مسائل حل ہونگے، مجھے مئیر نہیں بلکہ مرتضی وہاب کہہ کر مخاطب کیا جائے جماعت اسلامی خوش ہوجائیگی، اگر اختیارات کا رونا ہے تو گھر چلے جاو، ہم کام کرکے دیکھائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے، حافظ نعیم الرحمن لاہور چلے گئے ہیں، ان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، ماڈل کالونی ٹاون کو ڈھائی ارب روپے ملے ہیں ایک سڑک نہیں بنی ہے، حافظ نعیم میرے بڑے ہیں ،میں آجاتا ہوں، اصل حقائق سے آگاہ کرتا ہوں، ان کا منصوبہ تھا کہ رقم سنبھال کر رکھیں گے، یہ رقم الیکشن سے چند ماہ قبل خرچ کی جانے تھی۔مئیر کراچی نے کہا کہ سعدی ٹاون پانی کی گزرگاہ پر بنایا گیا ہے، سعدی ٹاون کا حل ایک بڑا نالہ ہے جس کے لئے فنڈ مختص ہے، اگر یہ نالہ بن جاتا ہے تو مستقبل میں سعدی ٹاون میں بہتری آسکتی ہے، میرے پاس 28 ارب روپے ہیں، شہر قائد پر لگاوں گا،ایم کیو ایم وفاق سے 20 ارب روپے لیکر آرہی ہے،جماعت اسلامی کو بھی بڑا پیسہ ملتا ہے،تمام جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر شہر کی ترقی پر کام کریں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر میں سیاسی اختلاف پر مبنی پروپیگنڈا اور منفی تاثر شہریوں کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے،کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ نہ صرف کام کیے جائیں گے بلکہ ان کی مکمل رپورٹنگ اور شفافیت کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا تا کہ کوئی غلط تاثر نہ پھیلے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے زور دیا کہ اب خاموشی ختم ہو چکی ہے،شہر کی بے ضابطگی اور سیاسی منافقت کو بے نقاب کیا جائے گا اور عوام کو دکھایا جائے گا کہ کام واقعی کیے جا سکتے ہیں، چاہے مخالف جماعتیں کتنی ہی پروپیگنڈا کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز