Home » غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت،جماعت اسلامی نے حکومتی فیصلے کو عالمی نو آبادیاتی منصوبہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت،جماعت اسلامی نے حکومتی فیصلے کو عالمی نو آبادیاتی منصوبہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش قبول کرتے ہوئے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بورڈ آف پیس میں شامل مجرم اور عالمی سطح کے کرپٹ کردار، جیسے عراق پر تباہ کن حملے کرنے والے ٹونی بلیئر، اس منصوبے کو فلسطینی عوام کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا جدید ذریعہ بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیر نو کے نام پر غزہ میں امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے اور پاکستان کی شمولیت کو کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے موقف کی بھی تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے مطابق یہ بورڈ ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، جس کے بعد پاکستان کے شمولیت کے فیصلے کی کوئی منطقی بنیاد باقی نہیں رہتی۔امیر جماعت اسلامی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی فوج کسی بھی صورت میں غزہ نہیں جائے گی اور حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو ملکی خودمختاری اور عوامی مفاد کے خلاف ہوں۔ ان کا موقف تھا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اصولوں اور قومی مفاد کے منافی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز