Home » پیٹرول میں معمولی کمی مسترد،پیٹرول قیمتوں پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل،48 گھنٹوں میں احتجاج کی دھمکی

پیٹرول میں معمولی کمی مسترد،پیٹرول قیمتوں پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل،48 گھنٹوں میں احتجاج کی دھمکی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں محض ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے،اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ معمولی کمی عوام کی مشکلات کا مداوا نہیں کر سکتی،کیونکہ مہنگائی پہلے ہی عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمرانوں کی ناقص معاشی حکمت عملی،مالی بدانتظامی اور غیر ضروری اخراجات نے معیشت کو کمزور کیا،جس کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غریب اور متوسط طبقے پر اضافی بوجھ قرار دیا اور کہا کہ اس مد میں وصولی دراصل ”بھتہ ٹیکس“کے مترادف ہے،جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی میں نمایاں کمی کرے اور عالمی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام دوست فیصلے نہ کیے تو جماعت اسلامی سخت ردعمل دے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا اور حکومت کو عوامی دباو کے ذریعے پالیسیوں پر نظرثانی پر مجبور کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جو مہنگائی سے متاثرہ عوام کو حقیقی اور پائیدار ریلیف فراہم کر سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز