Home » پی پی 167 لاہور میں ن لیگی امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی،جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ ملک شفیع کھوکھر کو مبارکباد دینے والی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

پی پی 167 لاہور میں ن لیگی امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی،جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ ملک شفیع کھوکھر کو مبارکباد دینے والی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)جماعتِ اسلامی  نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایگزو نیوز کے مطابق کنوئنر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کا کہنا تھا کہ 12 جنوری کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں با ضابطہ طور پر درخواست دائر کی جائے گی،جس میں انتخابی عمل کے دوران اختیار کیے گئے غیر جمہوری اور غیر آئینی رویے کو بنیاد بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری 12 جنوری کو صبح 11 بجے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے،دھونس،دھاندلی اور جبر کے ذریعے ایک سرکاری امیدوار کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دینا جمہوری اقدار،شفاف انتخابی عمل اور عوامی حقِ رائے دہی کی صریح نفی ہے،جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔کنوینر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری صرف نتائج کا اعلان نہیں بلکہ شفاف،منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے،اگر انتخابی عمل میں جان بوجھ کر سیاسی جماعتوں اور عوام کے حق کو محدود کیا جائے تو یہ آئین کی روح کے خلاف ہے اور اسی خلاف ورزی کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ جدوجہد کسی ایک نشست تک محدود نہیں بلکہ ایک اصولی موقف ہے،جس کا مقصد انتخابی نظام میں شفافیت،آئین کی بالادستی اور عوامی اعتماد کی بحالی ہے،اگر ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے آواز بلند نہ کی گئی تو مستقبل میں جمہوریت مزید کمزور ہو جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی پی 167 لاہور سے جماعت اسلامی کے امیدوار کے وکیل اعجاز غوری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں پی پی 167 کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گیا تو مجھے آر او آفس کے باہر سے منہ پر کپڑا ڈال کر اغواء کر لیا گیا اور کاغذات چھین لیے گئے،مجھے مختلف تھانوں میں رکھا گیا اور جب تک کاغذات جمع کروانے کا ٹائم ختم نہیں ہوا مجھے چھوڑا نہیں گیا۔یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ پی پی167 کے ضمنی الیکشن کے لئے آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی اور جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عبد القیوم گجر نے بطور امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے لئے اپنے وکیل کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر بھجوایا تو پنجاب پولیس نے وکیل کو مبینہ طور پراغواء کر لیا اور کاغذاتِ نامزدگی غائب کر دئیے،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ریٹرننگ آفیسر کے دفتر خود پہنچ گئے جس پر پولیس نے مغوی وکیل کو تو چھوڑ دیا لیکن کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت گزر گیا اور بعد ازاں ملک شفیع کھوکھر کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کی اس غنڈہ گردی کے خلاف عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز