Home » کولمبو ٹیسٹ میں تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی،جیسوال اور فرنینڈو پر آئی سی سی کا جرمانہ

کولمبو ٹیسٹ میں تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی،جیسوال اور فرنینڈو پر آئی سی سی کا جرمانہ

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو میچ فیس کا 25،25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک،ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔یہ کارروائی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.12 کی خلاف ورزی پر کی گئی،جو کھلاڑی،سپورٹ سٹاف،امپائر یا کسی دوسرے فرد کے ساتھ نامناسب جسمانی رویے سے متعلق ہے۔واقعہ کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز اس وقت پیش آیا جب جیسوال اور فرنینڈو کے درمیان میدان میں تلخ کلامی ہوگئی۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب دونوں کھلاڑیوں کے سر آپس میں ٹکرا گئے۔

آئی سی سی کے مطابق معاملے کی سنگینی کے باوجود دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور عائد کردہ سزاوں کو قبول کرلیا،جس کے بعد اس معاملے پر مزید باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے فیصلے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ میچز میں اپنے رویے کے حوالے سے مزید احتیاط کرنا ہو گی،کیونکہ مسلسل خلاف ورزیاں ان کے ڈسپلنری ریکارڈ کو متاثر کرسکتی ہیں۔کولمبو ٹیسٹ میں پیش آنے والا یہ واقعہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کے دوران میدان میں بڑھتے ہوئے تناو کی ایک نمایاں مثال بن گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے کے بعد آئی سی سی نے معاملہ جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹ تک محدود رکھا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز