عالمی شہرت یافتہ ماڈل اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 107 سال پرانا فرانسیسی انگور کا باغ کرسمس کے تحفے میں مل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو یہ قیمتی تحفہ کونمین سکیش چندر شیکھر نے دیا ہے۔ جو اس وقت 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کرسمس کا تحفہ بھیج کر وہ سرخیوں میں دوبارہ آگئے ہیں۔ سکیش نے جیکولین سے اپنے پیار کا اظہار 25 دسمبر کو ہاتھ سے لکھے گئے ایک خط میں کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
جیکولین کو "بیبی گرل” کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے، سکیش نے اپنے خط کا آغاز اسے میری کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا اور اپنے "پسندیدہ” تہوار کے دوران ان کی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، "تم سے دور ہونا مجھے تمہارا سانتا کلاز بننے سے نہیں روکتا، میرے پاس اس سال تمہارے لیے بہت خاص تحفہ ہے۔
سکیش نے غیر معمولی تحفہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، آج میں آپ کو شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک فرانس میں انگور کا ایک پورا باغ تحفہ دے رہا ہوں، جس کا آپ نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔ کنمین نے مستقبل میں جیکولین کے ساتھ انگور کے باغ کو تلاش کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کا ہاتھ پکڑ کر اس باغ میں سیر کرنے کیلئے بے چین ہوں۔ دنیا شاید یہ سمجھے کہ میں پاگل ہوں، لیکن میں آپ کی محبت میں واقعی پاگل ہوں۔
اس خط نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تاہم، جیکولین فرنینڈس نے خاموشی اختیار کی ہے اور انہوں نے سکیش کے خطوط یا تحائف کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ اداکار نے پہلے خود کو سکیش کے مبینہ جرائم میں ایک "شکار” کے طور پر بیان کیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسے ایک جائز تاجر ظاہر کر کے دھوکہ دیا۔